Saturday, September 21, 2024, 10:38 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایران نےنئے سینٹری فیوجز نصب کر دیے: اقوام متحدہ کا جوہری نگران ادارہ

ایران نےنئے سینٹری فیوجز نصب کر دیے: اقوام متحدہ کا جوہری نگران ادارہ

ایران نے فورڈو فیول اینرچمنٹ پلانٹ میں 4 IR-6 کیسکیڈز نصب کئے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

ایران نے یورینیم افزودگی کے لیے ایسے نصف جدید سینٹری فیوجز نصب کر دئیے ہیں

ایران نے دو ہفتے قبل جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کو مطلع کیا تھا کہ وہ تین سے چار ہفتوں کے اندر فوردو پلانٹ میں IR-6 سینٹری فیوجز کے آٹھ کیسکیڈز، یا کلسٹرز کو شامل کرکے فردو میں یورینیم افزودگی کی اپنی صلاحیت میں تیزی سے اضافہ کر دے گا۔۔

کیسکیڈز، سنٹری فیوجز کا ایک گروپ ہےجو یورینیم کو مزید تیزی سے افزودہ کرتا ہے ۔

آئی اے ای اےنے جمعے کو رکن ممالک کو دی گئی ایک خفیہ رپورٹ میں تصدیق کی کہ سینٹری فیوجز کے دو کیسکیڈز کو نصب کر دیا گیا ہے۔

banner

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ “ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے FFEP (فورڈو فیول اینرچمنٹ پلانٹ) کےیونٹ ایک میں مجوزہ آٹھ IR-6 کیسکیڈز میں سے چار نصب کر دیے ہیں۔” اس نے کہا کہ یہ تصدیق اتوار کو ہوئی ہے۔

ایران نے ایجنسی کو یہ واضح نہیں کیا ہے کہ یہ کیسکیڈز کب کام شروع کریں گے ۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024