Saturday, September 21, 2024, 6:50 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » دہلی: طوفانی بارشوں سے تباہی، درجن سے زائد افراد ہلاک، فلائٹ آپریشن متاثر

دہلی: طوفانی بارشوں سے تباہی، درجن سے زائد افراد ہلاک، فلائٹ آپریشن متاثر

نئی دہلی کیلئے دو جولائی تک اورنج الرٹ جاری

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے.

مختلف حادثات میں درجن سے زائد افراد ہلاک ہو گئے جبکہ فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ہے۔

نئی دہلی میں جون کے مہینے پڑنے والی شدید گرمی کے بعد ہونے والی موسلا دھار بارش نے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے.

شدید بارش کی وجہ سے دہلی ایئرپورٹ کے تین ٹرمینلز میں سے ایک کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

banner

بارش کے پانی سے شہر کے انڈر پاسز بھر گئے ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئی ہے، متعدد علاقوں میں شہریوں کو بجلی کی بندش کا بھی سامنا کرنا پڑا، بارشوں کی وجہ سے نئی دہلی کے مرکزی ایئرپورٹ پر کم از کم 60 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے نئی دہلی کیلئے دو جولائی تک اورنج الرٹ جاری کر دیا جس کا مطلب ہے کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں، اس کے علاوہ ریاست ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، دہلی، اترا پردیش، مدھیا پردیش اور راجستھان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024