Friday, October 18, 2024, 4:21 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » 190 ملین پاؤنڈز کیس میں پاکستان کی سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور

190 ملین پاؤنڈز کیس میں پاکستان کی سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور

بشری بی بی کے وار وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے؛ نیب

by NWMNewsDesk
0 comment

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اہیلیہ بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے اپنے دلائل میں کہا کہ بشریٰ بی بی عدت میں نکاح کیس میں سزا کاٹ رہی ہیں، بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے، چیئرمین نیب نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے، جب وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے تو درخواست ضمانت غیر موثر ہے۔

سماعت کے دوران استغاثہ کے تین گواہان پر وکلاء صفائی نے جرح مکمل کی جب کہ ریفرنس میں مجموعی طور پر 27 گواہان پر جرح مکمل کی جا چکی ہے،

banner

بعد ازاں احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد علی وڑائچ نے سابقہ خاتون اول کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور ریفرنس کی مزید سماعت پانچ جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

بتایا جا رہا ہے کہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی گئی تاہم ان کی ضمانت منظور ہونے کے باوجود بشریٰ بی بی کو رہا نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ سابقہ خاتون اول عدت میں نکاح کیس میں سزا کاٹ رہی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024