Friday, October 18, 2024, 8:19 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ کیساتھ قیدیوں کے تبادلے کیلئے تیار ہیں: ترجمان طالبان حکومت

امریکہ کیساتھ قیدیوں کے تبادلے کیلئے تیار ہیں: ترجمان طالبان حکومت

بدنام زمانہ جیل گوانتا ناموبے میں ابھی افغانی قید ہیں ؛ ذبیح اللہ مجاہد

by NWMNewsDesk
0 comment

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغان شہریوں کی رہائی کے بدلے دو امریکی قیدیوں کو رہا کیا جا سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ترجمان طالبان نے دوحہ میں اقوام متحدہ اور 30 سے زائد غیرملکی خصوصی ایلچیوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امریکہ کی بدنام زمانہ جیل گوانتاناموبے میں ابھی افغانی قید ہیں جن کی رہائی کے لیے امریکہ کے افغانستان میں خصوصی ایلچی سے بات چیت ہوئی ہے۔

ترجمان طالبان نے مزید بتایا کہ افغانستان کی جیل میں اس وقت 2 امریکی شہری قید ہیں اور ہم ان کو رہا کرسکتے ہیں لیکن اس کے بدلے امریکہ بھی گوانتانا موبے سے افغان قیدیوں کو رہا کرے۔

banner

امریکا کی جانب سے تاحال اس بات پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024