Saturday, October 19, 2024, 7:31 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مسافر طیارے کی چھت میں پھنسے رہے، ٹربیولنس کے باعث ایئر یوروپا کی ہنگامی لینڈنگ

مسافر طیارے کی چھت میں پھنسے رہے، ٹربیولنس کے باعث ایئر یوروپا کی ہنگامی لینڈنگ

پرواز کا توازن بگڑنے کے باعث 24 سے زائد مسافر زخمی

by NWMNewsDesk
0 comment

اسپین سے یوراگوئے جانے والے ایک طیارے کا دوران پرواز کا توازن بگڑنے کے باعث 24 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔

ایئر یوروپا کے طیارے بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر نے اسپین سے یوراگوئے کے لیے اڑان بھری لیکن دوران پرواز طیارے کو ایئر ٹربیولنس کا سامنا کرنا پڑا
۔
پرواز کو اپنی منزل تک پہنچنے سے پہلے ہی برازیل کے ساحلی شہر نٹال میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

برازیل کے صحت عامہ کے حکام کے مطابق ایئر ٹربیولنس کے دوران کچھ مسافر طیارے کی چھت سے ٹکرائے جس سے ان کے سر، گردن اور سینے پر چوٹیں آئیں۔
مقامی طبی ٹیم نے برازیلین میڈیا کو بتایا کہ چھت سے ٹکرانے والے مسافروں کو فریکچر اور چہرے پر زخم آئے۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق 36 مسافروں کو زخمی حالت میں طبی امداد فراہم کی گئی اور 23 مسافروں کو اسپتال لے جایا گیا

banner

ایئرپورٹ حکام نے بتایا کہ جن مسافروں کا علاج کیا گیا ان میں سے کچھ صدمے سے دوچار تھے لیکن انہیں کوئی جسمانی چوٹ نہیں آئی۔ پیر کی شام تک پانچ مسافر اسپتال میں داخل تھے جن میں سے چار انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024