Saturday, September 21, 2024, 8:52 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کینیڈا میں پہلی مرتبہ خاتون فوجی افسر چیف آف ڈیفنس اسٹاف تعینات

کینیڈا میں پہلی مرتبہ خاتون فوجی افسر چیف آف ڈیفنس اسٹاف تعینات

لیفٹننٹ جنرل جینی کیریگنن 18 جولائی کو اپنا عہدہ سنبھالیں گی

by NWMNewsDesk
0 comment

کینیڈا میں پہلی مرتبہ کسی خاتون فوجی افسر کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف تعینات کیا گیا ہے۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے لیفٹننٹ جنرل جینی کیریگنن کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر کیا ہے جو 18 جولائی کو اپنا عہدہ سنبھالیں گی۔

جینی کیریگنن ایک ملٹری انجینیئر ہیں جو فوج میں اپنے 35 سالہ کریئر کے دوران افغانستان، بوسنیا، عراق اور شام میں فوجی دستوں کی قیادت کرچکی ہیں۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’اپنے کریئر کے دوران، جینی کیریگنن کی غیر معمولی قائدانہ صلاحیتیں، بہترین کارکردگی اور لگن ہماری مسلح افواج کے لیے ایک بہت بڑا اثاثہ رہا ہے‘۔

banner

جینی کیریگنن نے ایک ایسے وقت میں یہ عہدہ سنبھالا ہے کہ جب کینیڈا کو اپنے دفاعی اخراجات میں اضافے کے لیے اتحادیوں کے دباؤ کا سامنا ہے، مسلح افواج کو بھرتی کے اہداف کو پورا کرنے میں مشکلات درپیش ہیں اور پرانے دفاعی آلات کی بروقت تبدیلی عمل میں نہیں آرہی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024