Saturday, September 21, 2024, 1:37 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » لیبر پارٹی کے خارجہ اُمور کے نگران ڈیوڈ لیمی برطانیہ کے وزیر خارجہ مقرر

لیبر پارٹی کے خارجہ اُمور کے نگران ڈیوڈ لیمی برطانیہ کے وزیر خارجہ مقرر

نو منتخب برطانوی وزیر خارجہ کا غزہ میں فوری جنگ بندی کی حمایت کا اعلان

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے بطور وزیر اپنے پہلے خطاب میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی لیبر پارٹی نے گزشتہ انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے، اس کے ساتھ لیبر پارٹی کے کیر سٹارمر کو شاہ چارلس نے وزیر اعظم نامزد کیا ہے۔

وزیر اعظم کیر سٹارمر لیبر پارٹی کے خارجہ اُمور کے نگران ڈیوڈ لیمی کو وزیر خارجہ کے طور پر ذمہ داری سونپی گئی ہے ، وہ 2021 سے لیبر پارٹی کے خارجہ امور کے لیے ترجمان کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔

ڈیوڈ لیمی نے اپنے ابتدائی خطاب میں کہا کہ وہ ملک کے اعلیٰ سفارت کار بننے کے بعد انتھک سفارت کاری کے ساتھ کام کریں گے، ہم میں سے ہر کوئی جانتا ہے کہ وہ طبقات کس قدر اذیت سے گذرے ہیں جنیں اسرائیل اور غزہ سے نکلنے کا منظر نامہ دیکھنا پڑا ہے۔

banner

انہوں نے کہا کہ لیکن اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم انتھک انداز میں سفارت کاری کریں اور غزہ میں فوری جنگ بندی کی حمایت کریں، نیز یرغمالیوں کی فوری کے لیے کام کریں۔

انہوں نے مزید کہا ہے صدر جو بائیڈن کی جنگ بندی کے لیے تمام تر کوششوں کی ہر ممکن حد تک حمایت کرتے ہیں۔

واضح رہے اسرائیل کے سب سے بڑے اتحادی ملک امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے غزہ جنگ کے تقریبا آٹھ ماہ مکمل ہونے کے بعد غزہ میں جنگ بندی کے لیے 31 مئی کو ایک فارمولہ پیش کیا ہے۔

غزہ جنگ کے 9 ماہ مکمل ہونے پر برطانوی وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالنے کے ساتھ ہی ڈیوڈ لیمی نے جو بائیڈن فارمولے کی مکمل تائید کی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024