Saturday, October 19, 2024, 5:33 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » موسلا دھار بارش نے ممبئی میں تباہی مچادی، سڑکیں اور ریلوے ٹریک ڈوب گئے

موسلا دھار بارش نے ممبئی میں تباہی مچادی، سڑکیں اور ریلوے ٹریک ڈوب گئے

لاکھوں افراد گھروں میں محصور، سیکڑوں پروازوں کا شیڈول متاثر، تعلیی

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت کے تجارتی دارالحکومت ممبئی میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔

شہر کے طول و عرض میں بیشتر علاقے زیرِ آب آگئے ہیں۔ موسلا دھار بارشوں سے نظامِ زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔

سڑکیں اور ریلوے ٹریک ڈوب گئے ہیں۔ لوکل ٹرین سسٹم بند کردیا گیا ہے۔ لوگوں کو گھٹنوں گھٹنوں میں چلنا پڑ رہا ہے۔ مسلسل 6 گھنٹے کی بارش نے ممبئی کے شہریوں کا ناطقہ بند کردیا۔

مضافات اور نشیب کے علاقوں میں لاکھوں افراد اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ کئی علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

banner

تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔ بیشتر تجارتی و صنعتی مراکز بھی بند ہیں۔ بلدیاتی انتظامیہ نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں اور جن سڑکوں کی کیفیت نہیں جانتے اُن پر سفر احتیاط سے کریں۔

لوگوں کو ایئر پورٹ اور ریلوے اسٹیشن پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث 30 سے زائد پروازیں اور کئی ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ 250 سے زائد پروازوں کا شیڈول تاخیر کی نذر ہوا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024