Friday, October 18, 2024, 6:22 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پشاور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 4 جوان ہلاک

پشاور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 4 جوان ہلاک

انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ؛ آئی ایس پی آر

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے شمالی صوبے خیبر پختونخوا کے مرکزی شہر پشاور کے علاقے حسن خیل میں کارروائی کر کے مطلوب کمانڈر عبدالرحیم سمیت تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں خیبرپختونخوا پولیس کے 2 افسران سمیت چار فوجی جوان ہلاک ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے ضلع پشاور کے حسن خیل کے عمومی علاقے میں مشترکہ انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد مطلوب دہشت گرد کمانڈر عبدالرحیم سمیت تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

banner

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد کمانڈر عبدالرحیم قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا اور اُس کے سر کی قیمت 60 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

اعلامیے کے مطابق دہشت گرد دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا، کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ کی ہلاکت کا بھی ذمہ دار تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران چار سپاہی محمد ادریس، سپاہی بدام گل اور سب انسپکٹر تاجمیر شاہ اور خیبرپختونخوا پولیس کے سب انسپکٹر محمد اکرم بھی مارے گئے ۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024