35
یورو کپ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے فرانس کو 2-1 سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
میونخ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں فرانس کے کھلاڑی رنڈال کولو نے میچ کے آٹھویں منٹ میں گول کرکے اسپین کے خلاف برتری حاصل کی۔
اسپین کے خلاف فرانس کی یہ برتری زیادہ دیر نہ رہ سکی۔
میچ کے 21 ویں منٹ میں اسپین کے 16 سالہ لامین یمل نے شاندار گول کرکے سکور ایک ایک سے برابر کر دیا۔
اسپین نے فرانس کے خلاف دوبارہ اٹیک کرتے ہوئے 25 ویں منٹ میں ایک اور گول سکور کیا۔
اسپین کے اڈینیئل اولمو نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی جو کہ میچ ختم ہونے تک برقرار رہی۔
یاد رہے کہ یورو کپ کا دوسرا سیمی فائنل انگلینڈ اور ہالینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا۔