Saturday, September 21, 2024, 1:41 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیلی فوج کا جنگ سے تباہ غزہ شہر کو پھر خالی کرنے کا حکم

اسرائیلی فوج کا جنگ سے تباہ غزہ شہر کو پھر خالی کرنے کا حکم

تازہ انخلا سے فلسطینیوں کی تکلیف میں اضافہ ہو گا؛ یو این

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیلی فوج نے جنگ زدہ غزہ شہر کے رہائشیوں کو خبردار کرنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں پمفلٹ پھینکے ہیں جن میں انہیں علاقہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

پمفلٹ پر ’غزہ شہر میں ہر ایک‘ کو متوجہ کیا گیا ہے کہ وہ متعین کیے گئے راستوں سے نکل جائیں اور ساتھ ہی خبردار کیا کہ شہری علاقوں میں ’خطرناک لڑائی جاری رہے گی۔‘

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ’تازہ ترین انخلا سے فلسطینی خاندانوں کی تکلیف میں بے تحاشہ اضافہ ہو گا، جن میں سے اکثر بہت مرتبہ بےگھر ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ترجمان سٹیفنی ڈوجارک نے کہا ہے کہ ’شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔‘

banner

اسرائیلی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انخلا کا مقصد ’شہریوں کو نقصان کے راستے سے ہٹانا ہے‘ کیونکہ جس جگہ عسکریت پسندوں سے لڑائی جاری ہے وہیں شہری بھی موجود ہیں۔

حماس کے عہدیدار حسام بادران سے جب ملٹری آپریشن کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’اسرائیل کو امید ہے کہ مزاحمت کرنے والے (جنگ بندی) مذاکرات میں اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹ جائیں گے۔‘

’لیکن قتل عام کا تسلسل ہمیں مجبور کر رہا ہے کہ ہم اپنے مطالبات پر قائم رہیں۔‘

دوسری جانب غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں بھی شدید لڑائی جاری ہے جہاں عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی ٹینک شہر کے وسط میں داخل ہوئے اور عمارتوں پر شدید فائرنگ کی۔

گزشتہ چار دنوں کے دوران غزہ بھر میں پناہ گزینوں کے زیرِاستعمال چار سکولوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں 49 افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024