Saturday, September 21, 2024, 10:17 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روس سے تعلقات پر تنقید، چین کا نیٹو پر “اشتعال انگیزی” کا الزام

روس سے تعلقات پر تنقید، چین کا نیٹو پر “اشتعال انگیزی” کا الزام

نیٹو دھمکی کے غبارے میں ہوا بھرنا روک دے

by NWMNewsDesk
0 comment

چین نے اپنے بیان میں نیٹو کی قیادت کی جانب سے جاری بیان پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

چین نے شمالی اوقیانوس کے اتحاد (نیٹو) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ “تصادم کے لیے اشتعال انگیزی” روک دے۔

یورپی یونین میں چینی مشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ “شمالی اوقیانوس کے اتحاد کو چاہیے کہ چین کو دھمکی کے غبارے میں ہوا بھرنا روک دے، تصادم اور مسابقت پر اشتعال انگیزی سے رک جائے اور دنیا میں امن و استحکام کے لیے زیادہ بڑا کردار ادا کرے”۔

چینی مشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ “یوکرین کا بحران طویل عرصے سے جاری ہے۔ جلتی پر تیل کون چھڑک رہا ہے ؟ اس سے مستفید ہونے کی کوشش کون کر رہا ہے ؟ جواب سب کے سامنے واضح ہے”۔

banner

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نیٹو کے رکن ممالک کی قیادت نے چین اور روس کے گہرے تعلقات پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

نیٹو کے رکن ممالک نے چین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کو اہم نوعیت کی مدد پیش کر رہا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024