Saturday, October 19, 2024, 5:22 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » متحدہ عرب امارات؛ ولی عہد حمدان بن محمد نائب وزیراعظم مقرر

متحدہ عرب امارات؛ ولی عہد حمدان بن محمد نائب وزیراعظم مقرر

متحدہ عرب امارات کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل

by NWMNewsDesk
0 comment

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے صاحبزادے اور ولی عہد 41 سالہ حمدان بن محمد کو نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع مقرر کردیا۔

متحدہ عرب امارات کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کی گئی ہے۔ جس کا اعلان نائب صدر اور وزیراعظم محمد بن راشد المکتوم نے کیا۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا اسی طرح ولی عہد دبئی حمدان بن محمد کو بھی نائب وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے۔
کابینہ میں دو خاتون وزرا بھی شامل ہیں۔ وزیر تعلیم سارہ امیری اور وزیر مملکت برائے انٹرپرنیورشپ عالیہ عبداللہ ہوں گی۔

یاد رہے کہ ولی عہد شیخ حمدان2008 سے دبئی کے ولی عہد ہیں اور سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ مقبولیت رکھنے والے شہزادے ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد فالورز ہیں۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024