Friday, October 18, 2024, 6:16 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ پر فائرنگ کرنیوالے حملہ آور سے متعلق نئی ​​تفصیلات سامنے آگئیں

ٹرمپ پر فائرنگ کرنیوالے حملہ آور سے متعلق نئی ​​تفصیلات سامنے آگئیں

ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والے کی شناخت تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی

by NWMNewsDesk
0 comment

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنیوالے حملہ آور سے متعلق نئی ​​تفصیلات سامنے آگئیں۔

امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والا 20 سال کا مقامی نوجوان تھا جس کی شناخت تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی ہے جو یاست پینسلوینیا کا ہی رہائشی ہے۔ تاہم ابھی حملہ کرنے کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی کے مطابق ڈونلنڈ ٹرمپ کی ریلی میں مشتبہ حملہ آورنے اکیلے سب کچھ کیا ، حملہ آور کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے کوئی دھمکی آمیز موادنہیں ملا۔

ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ بم اسپیشلسٹ نے حملہ آور کی گاڑی سے مشکوک ڈیوائس قبضے میں لے لی، حملہ آور نے جو بندوق استعمال کی اسے اس کے والد نے قانونی طور پر خریدا تھا۔

banner

ایف بی آئی کے مطابق حملہ آور کے گھر سے بھی بم بنانےوالا سامان برآمد ہوگیا۔

اس کے علاوہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ حملہ آور تھامس کروکس کا کوئی فوجی بیک گراؤنڈ نہیں، حملہ آور کی گاڑی میں دھماکا خیز اشیا بھی تھیں، گاڑی ٹرمپ کی ریلی کے مقام سے نزدیک پارک تھی۔

امریکی سینیٹ کی ہوم لینڈسکیورٹی کمیٹی ٹرمپ پرقاتلانہ حملے اورسکیورٹی کی ناکامی کی تحقیقات کرے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024