Saturday, September 21, 2024, 1:51 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سیاح خاتون کی جانب سے اطالوی دیوتا کی بے حرمتی پر تنازع

سیاح خاتون کی جانب سے اطالوی دیوتا کی بے حرمتی پر تنازع

فلورنس میں نصب قدیم رومی دیوتا کے مجسمے کو سولہویں صدی میں نصب کیا گیا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

یورپ ملک اٹلی میں سیاح خاتون کی جانب سے قدیم رومی دیوتا کے مجسمے کی بے حرمتی کرنے، مجسمے کو بوسہ دینے پر تنازع ہوگیا۔

نامعلوم خاتون سیاح کی جانب سے تاریخی شہر فلورنس میں نصب قدیم رومی دیوتا کے مجسمے کے ساتھ نامناسب فعل کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد حکام نے خاتون کی تلاش شروع کردی۔

وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں خاتون سیاح کا چہرہ واضح طور پر دکھائی نہیں دیتا، تاہم ان کی جانب سے تانبے کے مجسمے کے ساتھ کی جانے والی حرکتوں کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیوز اور تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ خاتون نے ٹی شرٹ اور شارٹس پہن رکھے ہیں جب کہ ایسا بھی معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے شراب نوشی کر رکھی ہے۔

banner

رپورٹ کے مطابق خاتون سیاح نے فلورنس میں نصب باکچس یا باچس (Bacchus) نامی قدیم رومی دیوتا کے مجسمے کی بے حرمتی کی، جسے زرخیزی، جنسیت اور شراب کا دیوتا مانا جاتا تھا۔

خاتون نے جس تانبے کے مجسمے کے ساتھ چھیڑ خانی کی، اسے سولہویں صدی میں تیار کرکے نصب کیا گیا تھا اور مذکورہ مجسمہ قدیم ثقافتی ورثے کی ملکی فہرست میں بھی شامل ہے۔

خاتون سیاح کی جانب سے مجسمے کو بوسے دینے اور اس کے ساتھ چھیڑ خانی کیے جانے پر اطالوی پولیس اور محکمہ ثقافت نے تفتیش شروع کردی، تاہم ابتدائی کوششوں پر حکام کو کوئی کامیابی نہیں مل سکی تھی۔

حکام کے مطابق خاتون سیاح کی شناخت کے بعد اسے نہ صرف گرفتار کیا جائے گا بلکہ انہیں جرمانہ سنانے سمیت ان پر شہر میں زندگی بھر داخلے پر پابندی بھی لگائی جائے گی۔

دوسری جانب دی اٹلی کے سابق وزیر ثقافت و سیاحت نے خاتون کی حرکت کی طرفداری کرتے ہوئے اسے دلکش قرار دیا ہے۔

سابق وزیر کے مطابق چوں کہ مجسمہ جنسیت، شراب اور زرخیزی کے دیوتا کا تھا، اس لیے خاتون نے بھی اس کے ساتھ چھیڑ خانی کرکے دلکش عمل کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024