Saturday, September 21, 2024, 1:18 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » صدر منتخب ہوا تو سعودی عرب کی ہمیشہ حفاظت کروں گا: ڈونلڈ ٹرمپ

صدر منتخب ہوا تو سعودی عرب کی ہمیشہ حفاظت کروں گا: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ میں تیل، گیس کی بڑھتی پیداوار سعودی عرب کو ناراض نہیں کرے گی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

ری پبلکن پارٹی کی جانب سے نامزد ہونے والے صدارتی امیدوار اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدر منتخب ہوا تو سعودی عرب کے تحفظ کیلئے سرگرم رہوں گا اور ہمیشہ سعودی عرب کی حفاظت کروں گا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ سعودی ولی عہد مجھے پسند کرتے ہیں، سعودی عرب اب ہمارے نہیں چین کے ساتھ ہے، امریکہ میں تیل، گیس کی بڑھتی پیداوار سعودی عرب کو ناراض نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ امریکی جماعت ری پبلکن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو باضابطہ طور پر آئندہ الیکشن میں صدارتی امیدوار نامزد کر دیا ہے، ان کو مخالف پارٹی ڈیموکریٹ کے امیدوار پر سبقط حاصل ہے اور وہ عہدہ صدارت کے مضبوط امیدوار تصور کیے جاتے ہیں۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹر جے ڈی وینس کو نائب صدارتی امیدوار بنانے کا اعلان کر رکھا ہے، وینس ماضی میں ٹرمپ کو احمق اور قابل مذمت کہہ چکے، انہوں نے ٹرمپ کا موازنہ ایڈولف ہٹلر سے بھی کیا تھا، سینیٹر وینس کی اہلیہ اوشا کا آبائی تعلق بھارت سے ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024