Friday, September 20, 2024, 11:18 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عمان میں مسجد پر فائرنگ میں ملوث تینوں بھائی عمانی شہری تھے، پولیس

عمان میں مسجد پر فائرنگ میں ملوث تینوں بھائی عمانی شہری تھے، پولیس

تینوں مسلح افراد گمراہ کن خیالات سے متاثر تھے؛ عمان پولیس

by NWMNewsDesk
0 comment

عمان میں اہل تشیع کی مسجد میں فائرنگ کر کے چھ افراد کا قتل کرنے والے تینوں افراد عمان کے شہری تھے جہان اس حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کی تھی۔

حملہ پیر کی شام عمان کے دارالحکومت مسقط کی وادی الکبیر میں واقع اہل تشیع کی علی بن ابی طالب مسجد میں کیا گیا تھا۔

شاہی عمان پولیس کے مطابق تینوں مسلح افراد بھائی تھے اور سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف مزاحمت پر مارے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی تحقیقات میں عندیہ ملا ہے کہ تینوں مسلح افراد گمراہ کن خیالات سے متاثر تھے۔

banner

مسلح افراد کے ہاتھوں مارے جانے والے چھ افراد میں چار پاکستانی، ایک بھارتی شہری اور ایک پولیس افسر شامل ہیں اور اس حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کی تھی۔

داعش نے منگل کو کہا کہ ان کے تین خودکش حملہ آوروں نے پیر کی شام مسجد میں نمازیوں پر فائرنگ کی اور صبح تک ان کا عمانی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

عسکریت پسند گروپ نے اپنی ٹیلی گرام سائٹ پر اس حملے کی ویڈیو بھی پوسٹ کی تھی۔

افغانستان میں سرگرم داعش نے اس سے قبل رواں سال روس اور ایران میں بھی حملے کیے تھے جس میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024