Friday, September 20, 2024, 11:27 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پولز میں آپ کی شکست دکھائی دے رہی ہے: نینسی پلوسی کی بائیڈن سے مبینہ کال گفتگو

پولز میں آپ کی شکست دکھائی دے رہی ہے: نینسی پلوسی کی بائیڈن سے مبینہ کال گفتگو

بائیڈن کو بتا دیا ہے کہ وہ ٹرمپ کو نہیں ہرا سکتے : نینسی پلوسی

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی نیوز چینل “سی این این” نے با خبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سابق ہاؤس اسپیکر نینسی پلوسی کی صدر جوبائیڈن سے فون کال پرمبینہ گفتگو ہوئی جس میں انہوں نے صدر سے کہا کہ پولز سے پتہ چلتا ہےکہ وہ الیکشن نہیں جیت سکتے۔

“سی این این” کے مطابق ایک ذریعہ نے بتایا ہےکہ نینسی پلوسی اور بائیڈن کے درمیان بات چیت گزشتہ ہفتےہوئی تھی ۔

“سی این این” کے مطابق نینسی پلوسی نے بائیڈن کوبتایا کہ پولز میں ان کی شکست دکھائی دے رہی ہے، نینسی نے بتایا کہ پولزکے مطابق بائیڈن ٹرمپ کو نہیں ہرا سکتے۔

امریکی نیوز چینل “سی این این” نے با خبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پلوسی کا مزید کہنا تھا کہ صدر بائیڈن ایوان نمائندگان پر کنٹرول واپس لینے کے حوالے سے ڈیموکریٹس کے مواقع تباہ کر سکتے ہیں۔

banner

رپورٹ میں بتایا گا کہ نینسی پیلوسی کی گفتگوکے ردعمل میں بائیڈن نے پولز سے متعلق دفاعی اندازاختیار کرتے ہوئے کہا کہ انکے پاس ایسے پولز ہیں جوکامیابی کا بتا تے ہیں، کسی ذریعہ نے اشارہ نہیں دیا کہ پیلوسی سمجھتی ہیں کہ بائیڈن کو انتخابی دوڑسے باہر ہوجانا چاہیے۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں نینسی پلوسی نے کہا تھا کہ صدر پرمنحصر ہےکہ وہ فیصلہ کریں کہ وہ انتخاب لڑیں گے یا نہیں، ہم س

پلوسی کا موقف امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹس کے لیڈر چاک شومر کے بیان کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔ شومر کے مطابق انہوں نے ہفتے کے روز ملاقات میں بائیڈن کو بھرپور طریقے سے آگاہ کر دیا کہ ان کا صدارتی دوڑ سے دست بردار ہونا ملک اور ڈیموکریٹک پارٹی کے لیے بہتر ہو گا۔.

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024