Saturday, September 21, 2024, 1:24 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یوکرین کی قوم پرست سابق رکن اسمبلی کو قتل کر دیا گیا

یوکرین کی قوم پرست سابق رکن اسمبلی کو قتل کر دیا گیا

قتل کے وقت علاقے میں بجلی نہیں تھی، سی سی ٹی کیمرے کام نہیں کررہے رہے تھے؛ پولیس

by NWMNewsDesk
0 comment

یوکرین کی قوم پرست سابق رکن پارلیمان ارینا فاریون کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

ارینا فاریون کو یوکرین کے مغربی شہر لیویو میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

ارینا فاریون 2023 میں اس وقت خبروں کی زینت بنی تھیں جب انہوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ حقیقی معنوں میں یوکرینی قوم پرستوں کو کسی بھی قسم کی صورتحال میں روسی زبان نہیں بولنی چاہیے۔

پولیس کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 60 سالہ پروفیسر کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا تاہم واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

banner

پولیس کا کہنا ہے کہ سابق رکن پارلیمان کے قاتل کی نشاندہی نہیں ہو سکی کیونکہ جس وقت یہ واقعہ رونما ہوا تو اس وقت علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل تھی جس کی وجہ سے سی سی ٹی وی کیمرے کام نہیں کر رہے تھے۔

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے پروفیسر ارینا فاریون کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس کسی نے بھی یہ فعل کیا ہے اسے بھرپور سزا دی جائے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024