Saturday, October 19, 2024, 2:49 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فلسطین پر اسرائیلی قبضہ غیرقانونی، یورپی یونین کی عالمی عدالت کے فیصلے کی حمایت

فلسطین پر اسرائیلی قبضہ غیرقانونی، یورپی یونین کی عالمی عدالت کے فیصلے کی حمایت

فیصلے کا ’مزید گہرائی سے تجزیہ کرنے کی ضرورت ہوگی؛ جوزیف بوریل

by NWMNewsDesk
0 comment

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف کے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو ’غیرقانونی‘ قرار دینے کے حوالے سے کہا ہے کہ ’یورپی یونین کا مؤقف ’بڑی حد تک اس سے مطابقت رکھتا ہے۔‘

یورپی یونین کے نمائندہ برائے خارجہ امور جوزیف بوریل نے کہا ہے کہ بلاک نے عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور عدالت کی رائے کے لیے مزید حمایت پر زور دیا ہے۔

جوزپ بوریل نے کہا کہ ’بین الاقوامی قانون کی مسلسل اور بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کے پیش نظر یہ ہمارا اخلاقی فرض ہے کہ ہم آئی سی جے کے تمام فیصلوں کے لیے اپنی غیر متزلزل وابستگی کی تصدیق کریں چاہے یہ فیصلہ کسی بھی موضوع پر ہو۔‘

انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ اس فیصلے کا ’مزید گہرائی سے تجزیہ کرنے کی ضرورت ہوگی۔‘

banner

آئی سی جے کا فیصلہ کسی کو پابند نہیں کرتا کہ اس پر عمل کیا جائے تاہم یہ ایسے وقت پر آیا ہے جب غزہ میں تباہی اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافے پر تشویش بڑھ رہی ہے اور اس کے ساتھ ہی خطے میں بھی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔

عالمی عدالت کے فیصلے اور یورپی یونین کی حمایت کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ اس سے اسرائیل پر سفارتی دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے آئی سی جے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ’یہودی اپنی سرزمین پر قابض نہیں ہیں، نہ ہی ابدی دارالحکومت یروشلم میں، نہ ہی یہودیہ اور سامریہ کے ہمارے آبائی ورثے (مقبوضہ مغربی کنارے) میں۔‘

جون 1967 میں اسرائیل نے عرب ہمسایہ ممالک سے چھ روزہ جنگ میں اردن کے ساتھ الحاق شدہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم، شام سے گولان کی پہاڑیوں اور مصر سے غزہ کی پٹی اور جزیرہ نما سینائی پر قبضہ کر لیا تھا۔

اس کے بعد اسرائیل 70 ہزار مربع کلومیٹر پر قبضہ کیے گئے عرب علاقے کو آباد کرنا شروع کیا۔بعد میں اقوام متحدہ نے فلسطینی سرزمین پر قبضے کو غیر قانونی قرار دیا اور قاہرہ نے اسرائیل کے ساتھ 1979 کے امن معاہدے کے تحت سینائی کو دوبارہ حاصل کر لیا۔

بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) کی طرف سے جمعے کو آنے والے فیصلے میں قبضے کو جلد از جلد ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، تاہم اسرائیل کی طرف سے اسے ’جھوٹ بر مبنی فیصلہ‘ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024