Saturday, October 19, 2024, 12:40 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیلی فورسز کا یمن کی بندرگارہ پر حملہ،3 افراد جاں بحق ،80 سے زائد زخمی

اسرائیلی فورسز کا یمن کی بندرگارہ پر حملہ،3 افراد جاں بحق ،80 سے زائد زخمی

حدیدہ میں حوثیوں کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا؛ اسرائیل

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیل نے حوثیوں کی جانب سے تل ابیب پر ڈرون حملے کے بعد یمن کی بندرگاہ پر حملہ کر دیا۔

یمنی میڈیا کے مطابق حملوں میں حدیدہ پورٹ کی آئل تنصیبات کو نشانہ بنایاگیا جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حدیدہ میں حوثیوں کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، بندرگاہ پر فضائی حملے کیے جس میں 3 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

اسرائیل نے جنوبی لبنان میں حملے کرکے حزب اللّٰہ کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، یمنی حکومت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے لڑاکا طیاروں کے ذریعے حدیدہ میں آئل تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

ادھر حوثی گروپ نے اسرائیل کو مؤثر جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل میں اہم اہداف کو نشانہ بنائیں گے اورفلسطینیوں کی حمایت میں فوجی آپریشن جاری رکھیں گے۔

banner

یاد رہے کہ جمعہ کو اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں سفارتخانوں کے قریب عمارت پر ڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

واضح رہے یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ڈرون حملے کو 7 اکتوبر 2023 میں ہونے والے حماس کے حملے کے بعد ایک بڑی کارروائی قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024