Saturday, October 19, 2024, 6:16 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چین میں شدید بارشوں کے باعث پل گرنے سے 12 ہلاک، 30 سے زائد لاپتہ

چین میں شدید بارشوں کے باعث پل گرنے سے 12 ہلاک، 30 سے زائد لاپتہ

17 گاڑیاں اور 8 ٹرک دریا میں گر گئے

by NWMNewsDesk
0 comment

چین میں شدید بارشوں کے باعث پل گرنے سے بارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 30 سے زائد لاپتہ ہیں۔

چین کے شمالی اور وسطی علاقے بارشوں کی زد میں ہیں جبکہ سیلابوں سے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

شمال مغربی صوبہ شانشی میں جمعے کی صبح 8 بج کر 40 منٹ پر اچانک موسلا دھار بارش اور سیلاب سے پل ٹوٹ گیا اور گاڑیاں دریاں میں بہہ گئیں۔

چین کے سرکاری ٹیلی ویژن سی سی ٹی وی کے مطابق دریا میں گرنے والی پانچ گاڑیوں میں سے 12 افراد کو نکالا گیا ہے۔

banner

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ کم از کم 31 افراد تاحال لاپتہ ہیں جبکہ 17 گاڑیاں اور 8 ٹرک دریا میں گر گئے۔

سرکاری ٹیلی ویژن چینل پر چلنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پل کا کچھ حصہ مکمل طور پر دریا میں ڈوب گیا ہے۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے لاپتہ ہونے والوں کو ریسکیو کرنے کے لیے تمام تر کوششیں بروئے کار لانے کا کہا ہے۔

دوسری جانب سنیچر کو جنوب مغربی صوبہ سچوان میں آنے والے شدید آندھی طوفان میں 30 سے زائد افراد لاپتہ ہو گئے تھے جن کا تاحال کچھ پتا نہیں چل سکا۔

رواں ہفتے چین کا نیم صحرائی صوبہ گانسو بھی شدید بارشوں کی لپیٹ میں رہا۔

چین میں گرمیوں کے مہینوں میں شدید موسم دیکھنے میں آئے ہیں جبکہ دوسری جانب شمال سمیت مشرقی اور مغربی علاقے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ گرین ہاؤس گیسز کا بےتہاشہ اخراج ماحولیاتی تبدیلیوں کا سبب ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024