Saturday, September 21, 2024, 4:40 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سینکڑوں تارکین وطن کا نیا قافلہ پیدل ہی امریکی سرحدکی جانب رواں

سینکڑوں تارکین وطن کا نیا قافلہ پیدل ہی امریکی سرحدکی جانب رواں

نومبر کے صدارتی انتخابات سے پہلے ہی امریکہ کی سرحد پر پہنچنے کا عزم

by NWMNewsDesk
0 comment

میکسیکو سے ایک درجن کے لگ بھگ ملکوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں تارکین وطن کا ایک قافلہ امریکہ میں داخلے کے لئے پیدل چل پڑا ہے۔

امریکہ میں داخلے کی خواہش رکھنے والے افراد کا یہ قافلہ اتوار کے روز میکسیکو کے جنوبی قصبے شیلاد ہیدگلو سے روانہ ہوا۔

یہ قصبہ گوئٹے مالا اور میکسیکو کی سرحد کا تعین کرنے والے ایک دریا کے کنارے پر واقع ہے۔

قافلے میں شامل کچھ ارکان کا کہنا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ وہ نومبر کے صدارتی انتخابات سے پہلے ہی امریکہ کی سرحد پر پہنچ جائیں گے۔

banner

انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ جیت گئے تو وہ پناہ کی خواہش رکھنے والوں کے لیے امریکی سرحد بند کرنے کے اپنے وعدے پر عمل کریں گے، جس کے پیش نظر وہ الیکشن سے پہلے سرحد پر پہنچنا چاہتے ہیں۔

تارکین وطن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی نئی انتظامیہ سی بی پی ون کے ذریعے تارکین وطن کے انٹرویوز پر پابندی لگا دے گی۔

سی بی پی ون ایک ایپ ہے جس کے ذریعے پناہ کے خواہش مند امریکہ میں قانونی طور پر داخل ہونے کے لیے سرحد پر قائم امریکی چوکیوں پر انٹرویو کا وقت لیتے ہیں اور اپنا کیس ان کے سامنے رکھتے ہیں۔

یہ ایپ صرف اس وقت کام کرتی ہے جب پناہ کے خواہش مند میکسیکو سٹی، یا میکسیکو کی شمالی ریاستوں میں پہنچ جاتے ہیں۔

حالیہ برسوں میں امریکہ جانے کے لیے میکسیکو سے گزرنے والے تارکین وطن عموماً بڑے گروہوں کی شکل میں سفر کرتے ہیں تا کہ وہ جرائم پیشہ گرہوں کے حملوں اور میکسیکو کے امیگریشن حکام کی جانب سے راستے میں روکنے جانے سے محفوظ رہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024