Friday, October 18, 2024, 1:28 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » افریقی ملک ایتھوپیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 55 افراد ہلاک

افریقی ملک ایتھوپیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 55 افراد ہلاک

امدادی سرگرمیوں میں مصروف شہریوں پر مٹی کا تودہ گرگیا

by NWMNewsDesk
0 comment

جنوبی ایتھوپیا کے دور افتادہ علاقے میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 55 افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ جنوبی علاقے گوفا میں پیش آیا، لینڈ سلائیڈنگ کے بعد 55 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق گزشتہ روز شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آگیا تھا جس کے بعد مقامی آبادیوں سے لوگ اور پولیس اہلکار لینڈ سلائیڈنگ کے مقام پر پھنسے افراد کی مدد کیلئے پہنچے جس کے بعد دوسری لینڈ سلائیڈنگ ہوگئی۔

حکام کے مطابق دوسری لینڈ سلائیڈنگ میں جائے حادثہ پر مدد کیلئےپہنچنے والے کئی افراد دب گئے تھے، اب تک 55 لاشیں نکال لی گئی ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

banner

لینڈ سلائیڈنگ کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024