Saturday, September 21, 2024, 1:41 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ’دی سمپسنز‘ نے امریکی صدارت کے لیے کملا ہیرس کی پیش گوئی کی تھی؟

’دی سمپسنز‘ نے امریکی صدارت کے لیے کملا ہیرس کی پیش گوئی کی تھی؟

کارٹون کردار نے کملا ہیرس کی طرح سوٹ اور موتیوں کی مالا بھی پہن رکھی تھی

by NWMNewsDesk
0 comment

کملا ہیرس الیکشن جیت کر پہلی ایشیائی سیاہ فام خاتون امریکی صدر بن جائیں گی۔

اینیمیٹڈ سیریز ’دی سمپسنز‘ جو اہم واقعات کے لیے کی جانے والی پیشگوئیوں کے لیے مشہور ہے، اس کی 20 برس قبل کی جانے والی پیشگوئی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس حوالے سے میمز کی بھرمار ہوگئی۔

banner

واضح رہے گذشتہ روز جو بائیڈن امریکی صدارتی انتخابات سے دستبردار ہوئے۔ سابق امریکی صدر نے یہ اہم اعلان امریکی شہریوں کے نام لکھے گئے خط کیا تھا۔ اب جو بائیڈن کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کی رکن کملا ہیرس کے امریکی صدر بننے کے واضح امکانات روشن ہیں۔

جیسے ہی یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مقبول امریکی کارٹون دی سمپسنز کی چوبیس سال پہلے کی جانے والی ایک اور دلچسپ پیشگوئی سامنے آئی۔

سال 2000 مارچ میں مذکورہ کارٹون سیریز کی سترہویں قسط میں ’لیزا سمپسن‘ نامی کارٹون کردار کو امریکی صدر کے طور پر دکھایا گیا تھا۔

حیرت انگیز طور پر کارٹون کے کردار نے کملا ہیرس کی طرح پینٹ سوٹ اور موتیوں کی مالا بھی پہن رکھی تھی۔

جوں ہی گزشتہ روز امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے صدارتی دوڑ سے دستبرداری اور کملا ہیرس کا بطور اگلی صدر نام سامنے آیا تو سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کی بھرمار ہوگئی کہ دی سمپسنز کی ایک اور پیشگوئی جلد سچ ثابت ہونے والی ہے اور کملا ہیرس اس بار الیکشن جیت کر پہلی ایشیائی سیاہ فام خاتون بن جائیں گی۔

اس سے قبل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ دی سمپسنز کارٹون نے ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی پہلے ہی پیشگوئی کردی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024