Saturday, September 21, 2024, 4:35 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برطانیہ میں پاکستانی نوجوان پر حملہ، پولیس افسر کے خلاف مجرمانہ تحقیقات

برطانیہ میں پاکستانی نوجوان پر حملہ، پولیس افسر کے خلاف مجرمانہ تحقیقات

اس معاملے پر پرسکون رہیں؛ مانچیسٹر میئر

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ کے مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانی نوجوانوں پر حملہ کرنے والے پولیس افسر کے خلاف مجرمانہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

پاکستانی نوجوانوں پر ایئرپورٹ میں حملے کے معاملے پر کارروائی آگے بڑھائی گئی ہے اور اس کے ذمہ دار پولیس افسر کے خلاف مجرمامہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نوجوانوں پر حملے کی تحقیقات “انڈیپینڈنٹ آفس آف پولیس کنڈکٹ” کر رہا ہے۔

تحقیقات مکمل ہونے پر معطل پولیس افسر کے خلاف کارروائی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

banner

دوسری جانب مانچیسٹر کے میئر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے پر پرسکون رہیں۔

خیال رہے کہ برطانوی پولیس نے 25 جولائی کو مانچسٹر ایئرپورٹ میں پاکستانی نژاد شہریوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور اس کی ویڈیوز بھی سامنے آگئی تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ واقعہ مانچسٹر ایئرپورٹ کے ٹرمینل ٹو پر پیش آیا جس میں قطر سے واپس آنے والی فیملی کے اراکین کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے ایک نوجوان کو پیچھے ہاتھ باندھ کر زمین پر لٹایا ہوا تھا تو اسی دوران مانچسٹر پولیس کے ایک اہلکار نے اُس کے سر پر لاتیں ماریں جبکہ متاثرہ نوجوان کے گرد دیگر مرد اور ایک خاتون اہلکار بھی موجود تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024