Saturday, September 21, 2024, 1:00 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فرانس میں اولمپکس کھیلوں کا آغاز، ریلوے اسٹیشن پر حملہ

فرانس میں اولمپکس کھیلوں کا آغاز، ریلوے اسٹیشن پر حملہ

تخریب کاروں کی ریلوے اسٹیشن پر توڑ پھوڑ ، آگ لگانے کی کوشش

by NWMNewsDesk
0 comment

فرانس میں اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب کے لیے 10 ہزار فوجی اور 45 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی کے لیے موجود ہیں لیکن اس دوران ریلوے اسٹیشن پر حملے نے کھلبلی مچادی ہے۔

سرکاری ریلوے آپریٹر نے بتایا کہ شرپسندوں نے لِل، بورڈو اور اسٹراسبرگ جیسے شہروں کو ملانے والی تیز رفتار ترین ریلوے ٹریک کے سگنل باکسز کو نقصان پہنچایا۔

تخریب کاروں نے ریلوے اسٹیشن پر توڑ پھوڑ بھی کی اور آگ لگانے کی کوشش بھی کی جو کامیاب نہ ہوسکی۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ بروقت کارروائی کرکے دارالحکومت پیرس کی مارسیل لائن پر ایک اور حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔ سگنل باکسز کی خرابی سے کئی ٹرینیں آپس میں ٹکرا سکتی ہیں۔

banner

ریلوے حکام نے تمام مسافروں سے سفر ملتوی کرنے کی اپیل کی جب کہ متعدد ٹرینوں کو واپس بھیج دیا گیا۔ 8 لاکھ سے زائد مسافر متاثر ہوئے۔ مرمتی کام مکمل ہونے میں مزید چند روز لگ سکتے ہیں۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ تخریب کاروں نے مربوط اور منظم کارروائی میں فرانس کے انتہائی تیز رفتار ٹرین نیٹ ورک پر حملہ کیا جس کی وجہ سے پیرس میں اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے قبل ملک کی مصروف ترین ریل لائنوں پر افراتفری پھیل سکتی تھی۔

تاحال کسی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024