Monday, October 7, 2024, 12:27 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مظلوم فلسطینیوں کی مدد کیلیے اسرائیل پر حملہ کرسکتے ہیں، ترک صدر

مظلوم فلسطینیوں کی مدد کیلیے اسرائیل پر حملہ کرسکتے ہیں، ترک صدر

ترک صدر متعدد بار اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو غزہ میں نسل کشی کا ذمہ دار ٹھہرا چکے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

صدر طیب اردوان نے دھمکی دی ہے کہ ترک افواج فلسطینیوں کی مدد کے لیے اسرائیل میں داخل ہوسکتی ہیں۔

ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ ماضی میں ترک فوج کارروائی کے لیے جنگ زدہ نگورنو کاراباخ اور لیبیا میں داخل ہوئی تھیں اور اب ہوسکتا ہے اسرائیل میں بھی ہمیں ایسا ہی کرنا پڑے گا۔

ترک صدر نے کہا کہ اسرائیل میں داخل ہونے اور فلسطینیوں کی مدد کرنے کی ہمارے پاس بڑی وجہ موجود ہے۔ ہمیں یہ قدم اٹھانے کے لیے مضبوط ہونا پڑے گا۔ ہمیں ایسا کرنا ہی پڑے گا۔

یاد رہے کہ اسرائیل کے غزہ پر حملے اور مسلسل وحشیانہ بمباری پر احتجاج کرتے ہوئے صدر طیب اردوان نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات معطل کرکے ترکی کے سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔

banner

ترک صدر متعدد بار اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو غزہ میں نسل کشی کا ذمہ دار ٹھہرا چکے ہیں۔ صدر طیب اردوان نے اسرائیلی وزیراعظم کو نیتن یاہو سے تشبیہ بھی دی تھی۔

ترکیہ کے اس سے قبل اسرائیل کے ساتھ تعلقات کافی بہتر تھے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات بھی نہایت خوشگوار تھے تاہم غزہ جنگ کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان حالات کشیدہ ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024