Saturday, October 19, 2024, 5:33 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پیرس اولمپکس میں پہلا گولڈ میڈل چین کے نام

پیرس اولمپکس میں پہلا گولڈ میڈل چین کے نام

چین نے 10 میٹر ائیر رائفل مسکڈ ٹیم ایونٹ میں طلائی تمغہ اپنے نام کیا

by NWMNewsDesk
0 comment

پیرس اولمپکس 2024 کا پہلا گولڈ میڈل چین نے جیت لیا۔

چین نے 10 میٹر ائیر رائفل مسکڈ ٹیم ایونٹ میں طلائی تمغہ اپنے نام کیا جبکہ جنوبی کوریا نے چاندی اور قازقستان نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

علاوہ ازیں چین نے سنکرونائزڈ ڈائیونگ میں بھی گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ امریکا نے سِلور اور برطانیہ نے برانز میڈل جیتا۔

دوسری جانب پیرس اولمپکس میں آج ہونے والے سکیٹ بورڈنگ کے مقابلے ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

banner

واضح رہے کہ گزشتہ روزپیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب دریائے سین پر منعقد کی گئی، جس کے ساتھ ہی کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔

اس تقریب میں 206 ممالک کے 6ہزار 800 کھلاڑی اور تقریباً 120 سربراہان مملکت و حکومتی نمائندے شریک ہوئے۔

پیرس اس سال 26 جولائی سے 11 اگست تک سمر اولمپکس کی میزبانی کر رہا ہے، اس دوران 32 مختلف کھیلوں کے 329 ایونٹس منعقد ہوں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024