Saturday, October 12, 2024, 9:21 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ترک صدر حملے کی دھمکی سے قبل صدام حسین کا انجام یاد رکھیں؛ اسرائیل

ترک صدر حملے کی دھمکی سے قبل صدام حسین کا انجام یاد رکھیں؛ اسرائیل

نیتن یاہو نسل کشی کرنے والے ہٹلر کا انجام یاد رکھیں؛ ترکیہ

by NWMNewsDesk
0 comment

ترک صدر طیب اردوان کے فلسطینیوں کی مدد کے لیے حملے کی دھمکی پر اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے کہا کہ ہمیں حملے کی دھمکی دیکر ترک صدر نے صدام حسین کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کی ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ ترک صدر یاد رکھیں کہ پھر صدام حسین کا کیا انجام ہوا تھا۔

ترکیہ کے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نسل کشی کرنے والے ہٹلر کا انجام یاد رکھیں۔ نیتن یاہو فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث ہیں اور ان کا انجام بھی ہٹلر کی طرح ہوگا۔

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے فخریہ کہا کہ ترک صدر طیب اردوان انسانیت کے ضمیر کی آواز بن چکے ہیں جسے بین الاقوامی حلقے خاص طور پر اسرائیل دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

banner

یاد رہے کہ اس لفظی گولی باری کا آغاز اُس وقت ہوا جب ترک صدر طیب اردوان نے اپنی حکمران جماعت کے ارکان سے خطاب میں یہ تجویز پیش کی تھی کہ ترک فوجی فلسطینیوں کی مدد کرنے اسرائیل میں داخل ہوسکتی ہے۔

قبل ازیں ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان تعلقات خوشگوار تھے تاہم غزہ میں جنگ کے بعد سے اس میں کشیدگی پیدا ہوگئی اور ترکیہ نے اپریل سے اسرائیل کو کچھ برآمدات روک دی ہیں۔

جس پر اسرائیل کے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے کہا تھا کہ جواب میں ترکیہ کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کو ختم کر رہے ہیں اور یہ تب تک معطل رہے گا جب تک ترک صدر کی جگہ کوئی سمجھدار اور اسرائیل سے نفرت نہ کرنے والا رہنما صدر نہیں آجاتا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024