Monday, October 7, 2024, 12:47 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یوکرین جنگ میں لڑتے ہوئے ایک اور بھارتی ہلاک

یوکرین جنگ میں لڑتے ہوئے ایک اور بھارتی ہلاک

ایجنٹ نے 22 سالہ روی سے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ملازمت کا وعدہ کیا تھا؛ بھائی

by NWMNewsDesk
0 comment

یوکرین میں روسی افواج کے ساتھ لڑتے ہوئے ایک اور بھارتی شہری ہلاک ہوگیا۔

22 سالہ روی موآن وہ پانچویں بھارتی شہری ہیں، جن کی اس تنازعے میں لڑائی کے دوران موت کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس حوالے سے اطلاع ہلاک ہونے والے فوجی کے ایک رشتہ دار نے پیر کو دی۔

روی کے بھائی اجے موآن نے بتایا کہ روی رواں برس جنوری میں روس گئے اور ان کو وہاں بھجوانے والے ایجنٹ نے ان سے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ملازمت کا وعدہ کیا تھا۔

اجے کے مطابق اس وعدے کے برخلاف روی کو ہتھیار استعمال کرنے کی ٹریننگ دینے کے بعد مارچ میں یوکرین کے خلاف جنگ میں لڑنے کے لیے مجبور کیا گیا۔

banner

22 سالہ روی موآن کے بھائی اجے نے بتایا کہ روی ایک بار سرحد پار کے واپس آگیا تھا لیکن بعد میں اسے دوبارہ لڑنے کے لیے لے جایا گیا۔

اجے کا کہنا ہے کہ ان کی فیملی نے روی کی لاش بھارت واپس لائے جانے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی سے مدد کی درخواست بھی کی تھی۔

فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ روی کی موت کب واقع ہوئی لیکن وہیں اس حوالے سے روس میں موجود بھارتی سفارتخانے سے اطلاع ملی کہ روی کی موت واقع ہوگئی ہے۔

یہ خیال کیا جاتا ہے کہ روس نے یوکرین جنگ میں اپنی عسکری طاقت بڑھانے کے لیے ہزاروں غیر ملکیوں کو اپنی فوج میں بھرتی کیا ہے، جن میں سینکڑوں بھارتی باشندے بھی شامل ہیں۔ د

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024