Saturday, September 21, 2024, 1:44 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل کی لبنان پر حملے کی تیاری؛ بیروت کی پروازیں معطل، غیرملکیوں کا انخلا

اسرائیل کی لبنان پر حملے کی تیاری؛ بیروت کی پروازیں معطل، غیرملکیوں کا انخلا

امریکہ کی نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیل کی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کی دھمکی کے بعد امریکہ، اٹلی اور جرمنی نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے جب کہ برطانیہ، فرانس اور دیگر ممالک نے سفری انتباہ جاری کیا۔

اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری کے لیے تیاری مکمل کرلی جس کے بعد لفتھانسا، ایئر فرانس، ٹرانساویا اور آسٹرین ایئر لائنز نے بیروت جانے والی پروازیں معطل کر دیں۔

دوسری جانب امریکہ، اٹلی اور جرمنی نے لبنان میں موجود اپنے شہریوں کو فوری طور پر واپس آنے یا کسی دوسرے محفوظ ملک جانے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ اور فرانس سمیت کئی ممالک پہلے ہی لبنان کے لیے ٹرویل ایڈوائزری جاری کر چکے ہیں۔

banner

حزب اللہ نے اسرائیلی الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں میں ہمارے جنگجو ملوث نہیں۔ عوامی مقامات پر حملے نہیں کرتے۔

تاہم اسرائیل اور امریکہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ان حملوں میں حزب اللہ کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

واضح راہے کہ گولان کی پہاڑیوں کے علاقے مجدال شمس کے دروز قصبے پر راکٹس حملے میں 12 اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے جس کا الزام حزب اللہ پر عائد کرتے ہوئے اسرائیل نے لبنان میں حملے کی دھمکی دی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024