Saturday, October 12, 2024, 8:14 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل کا بیروت میں فضائی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر فواد شکر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیل کا بیروت میں فضائی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر فواد شکر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیلی فضائی حملے میں دو افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنانی دار الحکومت بیروت پر فضائی حملے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

حملہ حزب اللہ کے گڑھ ضاحیہ کے علاقے میں سینئر حزب اللہ کمانڈر پر ہوا۔

ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا جو گزشتہ دنوں مجدل الشمس پر ہونے والے راکٹ حملے میں ملوث تھا۔

banner

اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے حزب اللہ کے دوسرے اہم ترین رہنما فواد شکر کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق فواد شکر نے 241 امریکی میرینز کی ہلاکت میں مرکزی کردار ادا کیا اور امریکا نے فواد شکر کے قتل پر 50 لاکھ ڈالر رقم رکھی ہے۔

حزب اللہ نے اسرائیلی حملے میں اپنے کسی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024