Sunday, October 6, 2024, 9:08 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسپین کے وزیراعظم کو اہلیہ کے کاروبار میں معاونت پر پارلیمانی کارروائی کا سامنا

اسپین کے وزیراعظم کو اہلیہ کے کاروبار میں معاونت پر پارلیمانی کارروائی کا سامنا

الزامات کے باعث پیڈرو سانچز کی انتہائی کم اکثریت والی مخلوط حکومت خطرے میں

by NWMNewsDesk
0 comment

اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچز کو اہلیہ کے کاروبار میں معاونت پر پارلیمانی کارروائی کا سامنا کرنا پڑیگا۔

اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچز آج پارلیمنٹ میں پیش ہوں گے جہاں انہیں اہلیہ بگونا گومز کے کاروبار میں ڈیلنگ کرنے پر جواب دینا ہو گا۔

ان الزامات کے باعث پیڈرو سانچز کی انتہائی کم اکثریت والی مخلوط حکومت خطرے میں پڑ گئی ہے تاہم پیڈرو سانچز اپنے اوپر اہلیہ کے کاروبار میں معاونت کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔

پیڈرو سانچر کا کہنا ہے انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور ان پر لگنے والے الزامات دراصل دائیں بازو کے لوگوں کی جانب سے ان کی بائیں بازو کی حکومت کے خلاف مہم کا حصہ ہیں۔

banner

وزیراعظم پیڈرو سانچز کی جانب سے الزامات کی تردید کے باوجود کیس نے اسپین کی سیاست میں تہلکہ مچا رکھا ہے اور قدامت پسند اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ قبل ازیں اسپین کی عدالت نے وزیراعظم پیڈرو سانچز کی اہلیہ بگونا گومز کو اپنے شوہر وزیراعظم پیڈرو سانچز کی جانب سے کاروبار میں مدد فراہم کرنے کے الزامات ہر طلب کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024