Monday, October 7, 2024, 12:26 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نسلی امتیاز کا الزام، گریٹر مانچسٹر پولیس کے 8 افسران معطل

نسلی امتیاز کا الزام، گریٹر مانچسٹر پولیس کے 8 افسران معطل

ایک افسر کا تعلق روچاڈیل جبکہ بقیہ تمام افسران کا تعلق بیوری ڈسٹرکٹ سے ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

نسلی امتیاز کے الزام میں گریٹر مانچسٹر پولیس کے 8 افسران کو معطل جبکہ ایک افسر کی ڈیوٹیوں کو محدود کردیا گیا ہے۔

انڈیپنڈنٹ آفس فار پولیس کنڈکٹ (آئی او پی سی) کے مطابق محکمہ جاتی تحقیقات کے بعد نسلی امتیاز کے الزام میں معطل ہونے والے ایک افسر کا تعلق روچاڈیل جبکہ بقیہ تمام افسران کا تعلق بیوری ڈسٹرکٹ سے ہے اور تمام ہی افسران بیوری ڈسٹرکٹ میں تعینات تھے۔

یہ اقدام 17 جولائی کو 5 افسران کی معطلی اور 2 دیگر کو محدود ڈیوٹیوں پر تعینات کیے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تمام افسران کے خلاف مبینہ نسلی امتیاز کے الزام کے تحت کی جا رہی ہے تاہم نسلی امتیازی سلوک کی تفصیلات کو ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

banner

گریٹ مانچسٹر پولیس کے پروفیشنل اسٹینڈرڈز ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمیں ان افسران کے رویے سے متعلق تشویشناک شکایات موصول ہوئی تھیں۔ آئی او پی سی کے مطابق فورس غیر قانونی گرفتاریاں اور تلاشی لے رہی ہے،

انہوں نے کہا کہ ہم بیوری ڈسٹرکٹ، مقامی کمیونٹی اور عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ معاملے کی جامع تحقیقات کے بعد اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024