Monday, October 7, 2024, 12:42 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کیرالہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، 107 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

کیرالہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، 107 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

نیلمبور میں دریائے چلیار میں بہت سے لوگ بہہ گئے

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی ریاست کیرالہ میں شدید بارشوں کے سبب ضلع وایناڈ میں متعدد گھر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئے۔

لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سینکڑوں افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے 3 مختلف واقعات میں اب تک 107 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 116 افراد زخمی ہیں۔

اس حوالے سے بھارتی حکام نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ نیلمبور میں دریائے چلیار میں بہت سے لوگ بہہ گئے ہیں جبکہ منڈکئی میں کئی مکانات، دکانیں اور گاڑیاں ملبے تلے دب گئی ہیں۔

banner

منڈکئی میں پُل بہہ جانے سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے جس کے سبب وزیراعلیٰ کیرالا پنارائی وجین نے عارضی پل بنا کر لوگوں کی مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ رائی وجین کا کہنا ہے کہ منڈکئی میں بذریعہ ہیلی کاپٹر لوگوں کو ریسکیو کرنے کیلئے بھی فوج کی مدد لی جائے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024