Saturday, October 12, 2024, 9:57 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اقوام متحدہ کا بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اظہار تشویش

اقوام متحدہ کا بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اظہار تشویش

بھارت سے فوری طور پر امتیازی قوانین کے خاتمہ کا مطالبہ

by NWMNewsDesk
0 comment

یو این ہیومن رائٹس کمیٹی نے بھارت میں مذہبی اقلیتوں بشمول مسلمانوں، مسیحیوں اور نچلی ذات کے حوالے سے تشویش کا اظہار کر دیا۔

یو این ہیومن رائٹس کمیٹی نے مقبوضہ جموں کشمیر، آسام اور منی پور کے بعض اضلاع میں نام نہاد انسداد دہشت گردی قوانین کے نفاذ پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یو این ہیومن رائٹس کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت فوری طور پر امتیازی قوانین کا خاتمہ کرے، بھارت اپنے سول ملازمین ، قانون نافذ کرنے والے اداروں، عدلیہ اور کمیونٹی لیڈرز کو مناسب تربیت بھی فراہم کرے

ہیومن رائٹس کمیٹی نے رپورٹ میں کہا کہ بھارت کے انسداد دہشت گردی قوانین اور مسلح افواج کا اسپیشل پاورز ایکٹ بین الاقوامی قوانین سے متصادم ہے۔ آسام اور منی پور میں طاقت کے بے دریغ استعمال کے باعث غیر قانونی ہلاکتیں ،حراستیں جنسی تشدد، جبری گمشدگیاں اور تشدد عام ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024