13
شمالی کوریا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب اور ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا۔
ریکارڈ توڑ بارشوں کے باعث ہزاروں افراد سیلاب میں پھنس گئے، سینوئیجو شہر اور یوجو کاؤنٹی میں بارش کے بعد کھیت اور مکانات ڈوب گئے۔
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا ، سیکڑوں افراد کو جہاز کے ذریعے ریسکیو بھی کیا گیا۔
موجودہ صورتحال کی وجہ سے شمالی کوریا میں خوراک کی قلت کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے جبکہ سیلاب کے باعث زخمی افراد یا اموات کے حوالے سے کوئی تعداد سامنے نہیں آئی ہے۔