Monday, October 7, 2024, 2:09 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار، کاروباری لین دین اور بینکنگ سسٹم متاثر

پاکستان میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار، کاروباری لین دین اور بینکنگ سسٹم متاثر

انٹرنیٹ سروس میں آنے والے خلل کو دور کرنے پرکام جاری ہے؛ پی ٹی اے

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ صارفین کو مختلف سروسز کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔

انٹرنیٹ کے متعلق امور پر نظر رکھنے والے ادارے ’نیٹ بلاکس‘ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’موصول ہونے والے لائیو ڈیٹا کے مطابق پاکستان میں بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ بند ہے۔‘

’اعداد و شمار کے مطابق صرف 24 فیصد صارفین کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے۔‘

banner

اس معاملے پر پاکستان میں انٹرنیٹ اور اس کی سروسز کے متعلقہ معاملات کے ذمہ دار ادارے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی سی ایل) نے بدھ کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پی ٹی سی ایل سسٹم میں خرابی کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں سروسز متاثر ہوئی ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ سروس میں سست روی ریکارڈ کی گئی ہے، صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں۔
پی ٹی اے نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ’انٹرنیٹ صارفین کو مصروف اوقات کے دوران سروسز کی ممکنہ عدم دستیابی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس وقت متعلقہ ٹیمیں خرابی کو دور کر رہی ہیں جبکہ پی ٹی اے اس صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے جب تک انٹرنیٹ صارفین کو سروسز کی فراہمی یقینی نہیں ہو جاتی۔‘

دوسری جانب پاکستان میں تاحال ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر غیر معینہ مدت تک پابندی عائد ہے جبکہ سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز کو بھی بند کیے جانے کی افواہیں زبان زدعام رہتی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024