13
بینک آف انگلینڈ نے4 سال بعد سود کی شرح 5.25 سےکم کرکے 5 فیصد کردی ہے۔
بینک آف انگلینڈ نے سود کی شرح 5.25 سےکم کرکے 5 فیصد کرنےکا اعلان کیا ہے۔
خیال رہے کہ بینک آف انگلینڈ نے سود کی شرح میں کمی 4 سال میں پہلی بار کی ہے.
آخری بار برطانیہ میں شرح سود میں کمی کورونا وبا کے وقت مارچ 2020 میں کی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں شرح سود 16 برس کی بلند ترین سطح پر تھی، مہنگائی میں کمی کے لیے بینک آف انگلینڈ نے شرح سود میں مسلسل اضافہ کیا تھا۔