Saturday, October 12, 2024, 10:05 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارتی خفیہ ایجنسی کی گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی نئی سازش کا انکشاف

بھارتی خفیہ ایجنسی کی گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی نئی سازش کا انکشاف

قتل کی نئی سازش کے الزام میں 5 بھارتی گرفتار کرلیے گئے؛ بلومبرگ

by NWMNewsDesk
0 comment

سکھ فارجسٹس کے مرکزی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی دوسری سازش پکڑی گئی۔

بلومبرگ کی خصوصی رپورٹ کے مطابق گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی نئی سازش کے الزام میں 5 بھارتی گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چند ماہ پہلے بھی گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کا بھارتی خفیہ ایجنسی را کا منصوبہ امریکہ میں بھی بے نقاب ہوا تھا، قتل کی سازش میں ملوث را کے ایجنٹ نکھل گپتا امریکا کی حراست میں ہیں۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق نکھل گپتا کو چیک ری پبلک سے مقدمت کا سامنا کرنے کیلئے امریکہ پہنچا گیا ہے۔

banner

رپورٹ میں کہا گیا کہ کینیڈا میں ممتازسکھ رہنما کے بیٹے کی شادی میں گرپتونت سنگھ پنوں کو نشانہ بنایا جانا تھا، گرپتونت سنگھ پنوں نے آخری موقع پر شادی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق شادی سے ایک روز قبل 5 افراد کو اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار افراد پر قتل کا الزام عائد نہیں کیا گیا اور نہ ہی عدالت میں اسلحہ رکھنے کا الزام ثابت ہوسکا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ گرفتار افراد کی گاڑی سے اسلحہ ملنا، اس بات کو تقویت دیتا ہے کہ مسٹر پنوں ہدف تھے۔

سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے معاملے پر کینیڈین حکام کی خاموشی پر مایوس کا اظہار کیا۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ حقائق سامنے نہ لا کر لگتا ہے کینیڈا نے بھارتی ایجنٹوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نجر اور پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے سے انکاری ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024