بھارت میں لینڈ سلائیڈنگ اور طوفانی بارشوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے جو بھاری جانی نقصان کا سبب بن رہا ہے۔
بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 250 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، شملہ میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑی تباہی کا سامنا ہے۔
مشرقی علاقوں میں 147 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ لوگوں کو غیر ضروری باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بھارتی ریاست کیرالہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ 1,000 امدادی کارکنوں نے مٹی اور ملبے تلے افراد کی تلاش جاری رکھی ،مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 166 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کیرالہ ریاست کے وائناڈ ضلع کے پہاڑی علاقوں میں منگل کی صبح ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے مزید 186 افراد زخمی ہوئے.
ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ 3000 سے زیادہ لوگوں کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ حکومت امدادی کیمپوں میں خوراک اور ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔
متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اس وقت ہوئی جب موسلادھار بارش کی وجہ سے کیچڑ اور پانی چائے کے باغات اور دیہات کو بہا کر لے گئے۔