Friday, October 4, 2024, 8:17 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سوڈانی فوج کے سربراہ ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے

سوڈانی فوج کے سربراہ ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے

فوجی تقریب کے دوران دو ڈرون حملے، 5 افراد ہلاک ہوئے

by NWMNewsDesk
0 comment

سوڈانی فوج کے سربراہ تقریب کے دوران ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے۔

سوڈانی فوج کے ترجمان نے جنرل عبدالفتح برہان کے ڈرون حملے میں بچنے کی تصدیق کی ہے۔

سوڈانی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ فوج کی گریجویشن تقریب کے دوران جابیت بیس پر دو ڈرون حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوئے جب کہ تقریب میں فوج کے سربراہ جنرل فتح بھی موجود تھے جو حملے میں بال بال بچ گئے۔

فوجی ترجمان نے بتایا کہ ڈرون حملوں کے بعد علاقہ فوج کے کنٹرول میں ہے۔

banner

فوجی ترجمان نے الزام عائد کیا کہ پیرا ملٹری ریپڈ فورس (آر ایس ایف) گزشتہ 16 ماہ سے ملک پر کنٹرول کرنے کی جدوجہد کررہی ہے۔

حملے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جنرل عبدالفتح نے کہا کہ وہ بات چیت کے امکان کو مسترد کرتے ہیں اور اپنے مخالفین کو کچل دیں گے، اب کوئی بات چیت ہوگی اور نہ وہ ہتھیار ڈالیں گے۔

دوسری جانب آر ایس ایف کے قانونی مشیر کا کہنا ہےکہ ان کا گروپ اس کارروائی کا ذمہ دار نہیں اور وہ آئندہ ماہ امریکہ کی ثالثی میں ہونے والی بات چیت کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024