ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو میں ‘نیشنل ایسوسی ایشن آف بلیک جرنلسٹس’ کی ایک تقریب کے دوران نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی متوقع امیدوار کاملا ہیرس کی نسل سے متعلق سوال اٹھادیا ۔
سابق صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ کاملا ہیرس ماضی میں صرف اپنے بھارتی ورثے کو فروغ دیتی تھیں۔
ٹرمپ نے کہا، مجھے یہ علم نہیں تھا کہ وہ سیاہ فام ہیں، یہاں تک کہ کئی سال قبل وہ سیاہ فام بن گئیں۔ اور اب وہ چاہتی ہیں کہ انہیں سیاہ فام کے طور پر جانا جائے۔
سابق صدر نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ کاملا ہیرس بھارتی ہیں یا سیاہ فام۔
ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ سیاہ فام لوگوں کے بارے میں ان کی جانب سے ماضی میں کی جانے والی تنقید کے حوالے سے انٹرویو کا آغاز کر کے بہت ہی نامناسب تعارف کرایا گیا ہے۔