Monday, October 7, 2024, 12:36 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی کی آخری رسومات ادا

امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی کی آخری رسومات ادا

سابق صدر بل کلنٹن اور ہلیری کلنٹن سمیت اہم شخصیات کی شرکت

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی رکن کانگریس اور پاکستانی کاکس کی سربراہ شیلا جیکسن لی کی آخری رسومات ٹیکساس میں ادا کی گئیں۔

آخری رسومات میں امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن اور ہلیری کلنٹن سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

شیلا جیکسن لی امریکی کانگریس میں پاکستانی کاکس کی سربراہ تھیں، ہیوسٹن میں منعقد شیلا جیکسن کی آخری رسومات میں پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

شیلا جیکسن لی کے امریکہ میں آباد پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ گہرے روابط تھے۔ اور وہ پاکستان کے لیے حکومتی سطح پر امداد، تعاون اور روابط بڑھانے کے لیے کوشاں رہیں۔

banner

انہوں نے پاکستان کے متعدد دورے بھی کیے۔ پاکستان کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں 2022 میں حکومتِ پاکستان نے انہیں ‘ہلالِ پاکستان’ سے نوازا تھا۔

واضح رہے کہ 20جولائی کو ریاست ٹیکساس سے رکن کانگریس شیلاجیکسن کا انتقال ہوا تھا ، وہ طویل عرصے سے لبلبے کے کینسر میں مبتلا تھیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024