Saturday, October 12, 2024, 9:59 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مسلم کمیونٹی اور مساجد کی حفاظت کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جائیگا: برطانوی وزیراعظم

مسلم کمیونٹی اور مساجد کی حفاظت کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جائیگا: برطانوی وزیراعظم

بدامنی پھیلانے کے پیچھے “بدمعاش گروہ ملوث” ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ مسلم کمیونٹی اور مساجد کی حفاظت کے لیے ہر ضروری قدم اٹھایا جائے گا۔

برطانیہ میں بچوں کے قتل کے بعد دائیں بازو کی سرگرمیوں سے نمٹنے کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کئیر اسٹارمر کا کہنا تھا دائیں بازو والے مساجد پر حملے کرکے “اپنا آپ “ دکھا رہے ہیں، بدامنی پھیلانے کے پیچھے “بدمعاش گروہ ملوث” ہے۔

ان کا کہنا تھا ملک بھر کی پولیس فورسز پُرتشدد واقعات سے ملکر نمٹیں گی، مسلم کمیونٹی کی حفاظت کیلئے ہر وہ قدم اٹھایا جائے گا جو ضروری ہو۔

کئیر اسٹارمر کا کہنا تھا بڑے پیمانے پر بےامنی چند بے عقل افراد کے اقدام سے پھیلی، سڑکوں پر امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، نامناسب سرگرمیوں میں ملوث افراد کی نقل و حرکت محدود کرنے کیلئے انٹیلی جنس کا اشتراک اور چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کا سہارا لیں گے۔

banner

وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے دائیں بازو کی سیاست کی مذمت بھی کی اور کہا کہ ساؤتھ پورٹ حملے کے متاثرین کا دکھ ناقابل تصور ہے، واضح ہے کہ بدامنی آن لائن تشہیر سے پھیلی، سوشل میڈیا کمپنیوں کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔

مسلم کونسل آف برٹن نے اپیل کی کہ مسلم کمیونٹی اور مساجد کی حفاظت کیلئے اضافی اقدامات کیے جائیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024