Saturday, October 19, 2024, 4:24 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسماعیل ہنیہ کا قتل غزہ جنگ بندی مذاکرات میں مددگار نہیں: جو بائیڈن

اسماعیل ہنیہ کا قتل غزہ جنگ بندی مذاکرات میں مددگار نہیں: جو بائیڈن

نیتن یاہو سے براہ راست گفتگو ہوئی ہے; جو بائیڈن

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ فلسطینی گروپ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل سے غزہ میں جنگ بندی تک پہنچنے میں مدد نہیں ملے گی۔

امریکی صدر سے رپورٹرز نے پوچھا کہ کیا اس قتل سے غزہ میں سیز فائر کے امکانات ختم ہو گئے ہیں، تو اُن کا جواب تھا کہ ’اس سے کوئی مدد نہیں ملے گی۔‘

جو بائیڈن نے بتایا کہ اُن کی جمعرات کی صبح اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو سے براہ راست گفتگو ہوئی ہے۔

نیتن یاہو کی حکومت نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کی ذمہ داری نہیں لی تاہم علاقے میں ایران سے وابستہ تنظیموں کو نشانہ بنایا ہے۔

banner

اسرائیل اور فلسطین کے مابین دہائیوں سے جاری اس تنازعے کو گزشتہ برس سات اکتوبر کو اس وقت مزید ہوا ملی جب حماس کے عسکریت پسندوں نے قریبی یہودی بستیوں پر حملہ کر کے ایک ہزار 200 سے زائد افراد کو ہلاک اور لگ بھگ 250 کو یرغمال بنا لیا۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری میں سات اکتوبر سے اب تک 40 ہزار فلسطینی شہری مارے گئے ہیں۔
امریکہ نے کہا تھا کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل میں اُس کا کوئی کردار نہیں۔

اسماعیل ہنیہ قطر میں قیام پذیر تھے اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے عالمی ثالثوں کے ساتھ مذاکرات میں شریک تھے۔ وہ ایران کے نئے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران پہنچے تھے جہاں اُن کو قتل کیا گیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024