Saturday, October 12, 2024, 10:00 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کاملا ہیرس کو صدارتی امیدوار بننے کیلئے پارٹی رہنماؤں کی مطلوبہ حمایت حاصل ہوگئی

کاملا ہیرس کو صدارتی امیدوار بننے کیلئے پارٹی رہنماؤں کی مطلوبہ حمایت حاصل ہوگئی

امریکی تاریخ میں صدارتی الیکشن لڑنے والی پہلی غیر سفید فام خاتون

by NWMNewsDesk
0 comment

ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کے چیئر جیمی ہیریسن نے کہا ہے کہ نائب صدر کاملا ہیرس نے ڈیلیگیٹس کے اتنے ووٹ حاصل کر لیے ہیں جو ان کی اپنی پارٹی کی صدارتی امیدوار کی حیثیت سےنامزدگی کے لیے کافی ہیں۔

یہ اعلان پیر کو آن لائن ووٹنگ کا عمل ختم ہونے سے پہلے کیا گیا ہے۔

ڈیموکریٹ پارٹی کے مطابق نائب صدر کاملا ہیرس نے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے 4 ہزار سے زائد پلیجڈ ڈیلی گیٹس میں سے 3 ہزار 923 ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل کرلی ہے جس سے وہ ڈیمو کریٹ پارٹی کی صدارتی امیدواربننے کی اہل ہوگئی ہیں۔

کاملا ہیرس کو باضابطہ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہیر کے روز نامزد کیا جائےگا

banner

مطلوبہ حمایت حاصل کرنے کے بعد کاملا ہیرس امریکہ کی 250 برس کی تاریخ میں بڑے پلیٹ فارم سے صدارتی الیکشن لڑنے والی پہلی غیر سفید فام خاتون بن گئی ہیں اور جیت گئیں تو امریکہ کی پہلی غیرسفید فام صدر ہوں گی۔

ہیریس کسی پارٹی کے سب سے بڑے ٹکٹ پر پہلی غیر سفید فام خاتون امیدوار بننے جا رہی ہیں۔

انہوں نے اپنے حامیوں کے ساتھ ایک کال میں شامل ہوکر کہا کہ وہ “متوقع ڈیموکریٹک امیدوار ہونے کو اعزاز سمجھتی ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “یہ آسان نہیں ہو گا۔ لیکن ہم اسے کر لیں گے۔ آپ کی مستقبل کی صدر کے طور پر، میں جانتی ہوں کہ ہم اس لڑائی کے لیے تیار ہیں۔”

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024