Monday, October 7, 2024, 1:15 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل ایران تنازع، امریکہ، اردن، کینیڈا اور برطانیہ کی اپنے شہریوں کو لبنان فوری چھوڑنے کی ہدایت

اسرائیل ایران تنازع، امریکہ، اردن، کینیڈا اور برطانیہ کی اپنے شہریوں کو لبنان فوری چھوڑنے کی ہدایت

سوئٹزرلینڈ، سوئیڈن کا بیروت میں سفارتخانے بند کرنے کا اعلان

by NWMNewsDesk
0 comment

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت پر اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر امریکہ اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر لبنان چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

ایران کے جوابی حملے کے خدشے کے پیش نظر امریکہ، جرمنی، اٹلی اور بھارت سمیت متعدد ممالک کی ائیر لائنز نے اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی تھیں

اب امریکہ نے اپنے شہریوں کو موجودہ کشیدہ صورتحال میں فوری طور پر لبنان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

بیروت میں واقع امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ پہلے دستیاب ٹکٹ پر لبنان کو چھوڑ دیا جائے

banner

برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لامے کی جانب سے بھی ایسی ہی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خطے کی صورتحال بہت تیزی سے خراب ہو سکتی ہے۔

اردن اور کینیڈا کی جانب سے بھی اپنے شہریوں کو لبنان فوری چھوڑنے اور اس طرف سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب سوئٹزرلینڈ اور سوئیڈن نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اپنا اپنا سفارتخانہ بھی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سوئیڈش وزارت خارجہ نے بیروت میں موجود سفارتی عملے کو قبرص جانے کی ہدایت کردی۔

سوئس ریڈیو سے گفتگو میں سوئیڈش وزیرخارجہ کا کہناتھاکہ لبنان میں موجود سوئیڈش شہری جتناجلد ممکن ہو وہاں سے نکل جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سفارتخانہ بند کرنے کا فیصلہ ابتدائی طورپر اگست کے مہینے کیلئے کیا گیا ہے، سفارتخانے کی بندش میں سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر توسیع ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024