Monday, October 7, 2024, 1:40 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روس کی قید سے آزاد ہونے والے امریکیوں کا وطن واپس پہنچنے پر استقبال

روس کی قید سے آزاد ہونے والے امریکیوں کا وطن واپس پہنچنے پر استقبال

صدر جو بائیڈن کا قوم سے خطاب، امریکیوں کی وطن واپسی سفارتی فتح قرار

by NWMNewsDesk
0 comment

روس نے امریکہ اور مغربی ممالک کے ساتھ ایک سمجھوتے کے تحت قیدیوں کے تبادلے میں امریکی شہریوں سمیت 16 قیدیوں کو رہا کیا ہے۔

صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیرس نے روس کی قید سے آزاد ہونے والے امریکیوں کا وطن واپس پہنچنے پر استقبال کیا۔

صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاوس سے قوم سے خطاب میں چار امریکیوں کی روس کی قید سے رہائی اور وطن واپسی کو ’سفارتکاری کی فتح‘ قرار دیا ہے۔

انہوں نے نے روسی “شو ٹرائلز” کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

banner

بائیڈن نے کہا، “روسی حکام نے انہیں گرفتار کیا، انہیں شو ٹرائلز میں سزا سنائی اور بغیر کسی جائز وجہ کے انہیں طویل قید کی سزا سنائی۔”

صدر جو بائیڈن نے ان امریکی اتحادیوں کی تعریف کی جنہوں نے بڑے پیمانے پر مشرقی مغربی قیدیوں کے تبادلے میں حصہ لیا، انہوں نے کہا کہ اتحادیوں نے لوگوں کو روس کو واپس کرنے کے لیے “جرات مندانہ اور دلیر فیصلے” کیے ہیں۔

بائیڈن نے کہا کہ جرمنی، پولینڈ، سلووینیا، ناروے اور ترکی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ “انہوں نے جرات مندانہ فیصلے کیے، اور اپنے ملکوں میں رکھےجانے والے قیدیوں کو رہا کیا، اور امریکیوں کو وطن پہنچانے کے لیے لاجسٹک مدد فراہم کی۔”

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024